تازہ ترین تحقیق میں سائنس دانوں نے ایک ایسا ‘سوئچ’ دریافت کیا ہے جو کینسر سے متاثرہ خلیوں کو دوبارہ صحت مند بنا سکتا ہے۔
جنوبی کوریا کے محققین نے اس مطالعے میں خلیوں کو مالیکیولر سطح پر متحرک کیا اور کینسر زدہ خلیوں کو دوبارہ صحت مند حالت میں واپس لانے میں کامیابی حاصل کی۔
میموریل سلوان کیٹرنگ کینسر سینٹر کی ریٹائرڈ اونکولوجسٹ ڈاکٹر ٹفنی ٹروسو-سینڈوول (جو اس تحقیق کا حصہ نہیں تھیں) کے مطابق، یہ تحقیق کینسر کے خلیوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے بجائے ان کی ری وائرنگ کے ذریعے ایک نیا ممکنہ علاج فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اگر اس ہائبرڈ طریقے کو بہتر سمجھنا ہو تو اسے 100 ڈگری سیلسیئس پر ابلتے پانی سے تشبیہ دی جا سکتی ہے، جب پانی نہ مکمل طور پر مائع ہوتا ہے اور نہ ہی بھاپ۔ اسی طرح، جب کینسر پنپ رہا ہوتا ہے، تو ایک لمحہ ایسا آتا ہے جب خلیے بیک وقت صحت مند اور کینسر زدہ ہو سکتے ہیں۔
روایتی طریقہ علاج میں کینسر زدہ خلیوں کو سرجری، تابکاری یا کیموتھراپی کے ذریعے ختم کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔
تاہم، اس نئی تحقیق کے مطابق، کینسر کے مریض ایک تیسرے متبادل طریقے کے ذریعے دوبارہ صحت مند خلیے حاصل کر سکتے ہیں۔
Leave a Reply