کلاسیکل موسیقی سننے والے کم کیلوریز والی غذا کا انتخاب کرتے ہیں، تحقیق
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کھانے کے دوران کلاسیکل موسیقی سننے والے افراد کم چکنائی والی اور کم کیلوریز رکھنے والی غذاؤں کا انتخاب کرتے ہیں، جو وزن کو کم رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ مطالعہ یونیورسٹی کالج لندن سمیت مختلف ماہرین کی ایک ٹیم نے کیا، جس میں یہ پایا گیا کہ کھانے کے وقت پرسکون اور ہلکی دھنوں پر مبنی موسیقی سننے سے صحت بخش غذا کا رجحان بڑھ جاتا ہے۔
تیز موسیقی بھوک بڑھاتی ہے
تحقیق کے مطابق، جیز، ریپ اور راک جیسی تیز موسیقی سننے والے افراد نے زیادہ چکنائی والی اور زیادہ کیلوریز رکھنے والی غیر صحت بخش غذاؤں کا انتخاب کیا۔ ماہرین کے مطابق، تیز دھنیں بھوک کو بڑھاتی ہیں، جبکہ نرم اور دھیمے انداز کی موسیقی بھوک کو کم کر سکتی ہے۔
یہ تحقیق جرنل برین ٹوپوگرافی میں شائع ہوئی، جس نے اس سے پہلے کی ایک تحقیق کی تصدیق کی کہ پرسکون موسیقی بھوک کی شدت کو کم کر دیتی ہے، جبکہ تیز اور شور والی موسیقی بھوک میں اضافہ کرتی ہے۔
دماغ پر موسیقی کے اثرات
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلکی رفتار اور نرم کلاسیکل موسیقی دماغ کے ان حصوں کی سرگرمی کو کم کر دیتی ہے جو بھوک کو بڑھاتے ہیں۔ کچھ دیگر تحقیقات میں بھی یہ پایا گیا ہے کہ کم آواز میں بجنے والی موسیقی یا بلند پچ پر چلنے والی نرم دھنیں صحت مند غذا کے انتخاب کے امکانات کو بڑھا دیتی ہیں۔
Leave a Reply