Advertisement

گنجی دلہن کی جرات مندی ،ایلوپیشیا کی شکار دلہن کی ہمت – سوشل میڈیا پر دھوم

لوگوں کی ویڈیوز اکثر اسی وقت وائرل ہوتی ہیں جب وہ معاشرتی روایات یا عمومی توقعات کے برخلاف کچھ کرتے ہیں، اور بھارتی نژاد برطانوی شہری نیہر سچدیوا نے بھی ایسا ہی کیا۔

نیہر سچدیوا کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو گئی، جب وہ ایک شاندار سرخ لہنگا پہنے دُلہے کی طرف بڑھیں۔ سب کی نظریں ان پر جمی تھیں، اور جیسے ہی انہوں نے اپنا دوپٹہ ہٹایا، سب حیران رہ گئے – انہوں نے فخریہ انداز میں اپنا گنجا سر ظاہر کیا۔

یہ ویڈیو ہزاروں لوگوں کو متاثر کر چکی ہے، اور نیہر کے اعتماد اور خوبصورتی کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنی شادی کے دن اپنا گنجا پن چھپانے کے بجائے اسے کھلے دل سے اپنایا، جو دیگر گنجی خواتین کے لیے ایک قابلِ فخر اور جرات مندانہ قدم ہے۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اور بہت سے صارفین نے انہیں دیگر گنجی دلہنوں کے لیے ایک رول ماڈل قرار دیا ہے۔

نیہر سچدیوا میں صرف چھ ماہ کی عمر میں ایلوپیشیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ یہ ایک ایسی طبی حالت ہے جو سر یا جسم کے بالوں کے جھڑنے کا سبب بنتی ہے۔ یہ کیفیت بعض اوقات عارضی ہوتی ہے اور بعض اوقات مستقل، جو کسی مخصوص حصے یا پورے جسم کو متاثر کر سکتی ہے۔

نیہر کا یہ اقدام معاشرے میں خوبصورتی کے روایتی معیاروں کو چیلنج کرنے اور خود کو اعتماد کے ساتھ اپنانے کی ایک بہترین مثال ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *