پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوری کی واردات پیش آئی، جس پر انہوں نے سخت افسوس کا اظہار کیا۔
فخر عالم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اس افسوسناک واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا: “کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا: “یہ انتہائی پریشان کن ہے، مجھے امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ میرے لیے چیزیں زیادہ اہم نہیں، لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور یہی سب سے ضروری ہے۔”
فخر عالم کے مداحوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میزبان کا کہنا تھا کہ: “اصل نقصان ذہنی سکون کا ہوا ہے، تمام افراد چوکنا رہیں۔”
تاحال اداکار کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ چوری کے وقت وہ گھر پر موجود تھے یا نہیں۔ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی کوئی پیش رفت سامنے آئے گی۔
Leave a Reply