لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ طرابلس میں ہمارے سفارت خانے کے مطابق، تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی لیبیا کے شہر زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گئی ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاوِیہ کے اسپتال بھیجی ہے تاکہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میں مدد دی جا سکے۔ مزید پاکستانی متاثرین کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وزارت خارجہ کے کرائسس مینجمنٹ یونٹ کو صورتحال کی نگرانی کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔ واقعے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات یا مدد کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
پاکستانی سفارت خانہ طرابلس
📞 03052185882 (واٹس ایپ)
📞 +218913870577 (موبائل)
📞 +218 91-6425435 (واٹس ایپ)
کرائسس مینجمنٹ یونٹ، وزارت خارجہ، اسلام آباد
📞 051-9207887
📧 cmu1@mofa.gov.pk
مزید تفصیلات کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں اور تازہ ترین خبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں۔
Leave a Reply