پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل دعا زہرہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے لیے اپنی محبت کا برملا اظہار کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام “دی نائٹ شو ود ایاز سمو” میں گفتگو کے دوران دعا زہرہ نے اعتراف کیا کہ “وہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم سے پیار کرتی ہیں۔”
اداکارہ نے مزید کہا کہ “مجھے پاکستانی ٹیم میں بابراعظم پر زبردست کرش ہے اور میں ان پر ہونے والی ٹرولنگ کو سخت ناپسند کرتی ہوں۔”
دعا زہرہ نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “بابراعظم کی تذلیل بند کریں، کیونکہ مجھے کسی دوسرے کرکٹر میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔”
نازش جہانگیر کا بابر اعظم سے متعلق بیان
گزشتہ سال شوبز انڈسٹری کی ایک اور اداکارہ نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا تھا، جس میں ایک مداح نے ان سے پوچھا تھا کہ “اگر بابراعظم آپ کو شادی کی پیشکش کریں تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟”
اس پر نازش جہانگیر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا تھا کہ “میں معذرت ہی کروں گی۔”
نازش جہانگیر کے اس بیان کے بعد بابراعظم کے مداح شدید غصے میں آگئے اور اداکارہ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بابراعظم کی فارم اور چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ
دوسری جانب، چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل بابراعظم حالیہ ناقص فارم کے باعث مشکلات کا شکار ہیں اور ان کی کارکردگی پر مسلسل سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
Leave a Reply