Advertisement

کراچی: رمضان المبارک میں موسم کی پیش گوئی

شہر قائد میں رمضان المبارک کے دوران موسم کی صورتحال کے حوالے سے اہم پیش گوئی سامنے آئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں منگل اور بدھ کے روز سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ خاص طور پر رات کے وقت درجہ حرارت میں کمی آئے گی، جبکہ دن کے اوقات میں موسم نسبتاً معتدل رہے گا۔

ماہرین کے مطابق منگل اور بدھ کو کراچی کا درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو ٹھنڈک کا احساس ہوگا۔

رمضان المبارک کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ ابتدائی ایام میں کراچی کا موسم معتدل رہے گا، دن کے وقت ہلکی گرمی جبکہ رات کو سمندری ہواؤں کی بدولت موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

تاہم، 20 مارچ کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، اور رمضان کے آخری عشرے میں گرم موسم کے زیر اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *