عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس اہم ہے، اور اس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا، مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حساس مسائل پر بات نہیں کرنا چاہتے، لیکن شہادتوں پر جوڈیشل کمیشن نہ بنے تو حل نہیں نکلے گا۔
قبل ازیں، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وقت کی کمی کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حوالے سے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے اس کیس کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔
Leave a Reply