راولپنڈی:
پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان شدید جھگڑے کا واقعہ پیش آیا، جس میں گالی گلوچ اور تھپڑوں کا تبادلہ ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق، اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر فواد چوہدری اور بیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ اس دوران فواد چوہدری نے بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ مارا، جس سے وہ زمین پر گر گئے۔
جھگڑے کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے اور سخت الفاظ کا تبادلہ کیا۔ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو “ایجنسیوں کا ٹاؤٹ” قرار دیا، جس پر شعیب شاہین نے انہیں جواب دیا کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں۔
جیل عملے نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے دونوں کو علیحدہ کیا اور صورتحال کو قابو میں لایا۔ بعد ازاں، فواد چوہدری جیل کے اندر چلے گئے، جبکہ شعیب شاہین زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ کھا بیٹھے۔
“اختلافات زبانی ہونے چاہییں، مارپیٹ مناسب نہیں” – نادیہ خٹک
جھگڑے کے وقت موقع پر موجود پی ٹی آئی کی خاتون وکیل نادیہ خٹک نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، جو کچھ انہوں نے کیا وہ انتہائی نامناسب تھا۔
نادیہ خٹک نے مزید کہا کہ اختلافات ہمیشہ گفت و شنید سے حل ہونے چاہئیں، ہاتھ اٹھانا درست عمل نہیں۔ خوش قسمتی سے شعیب شاہین کو کوئی بڑی چوٹ نہیں آئی، بس بازو پر معمولی چوٹ لگی ہے۔
Leave a Reply