Advertisement

ہانیہ عامر کو بولڈ فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا سامنا


سپر ہٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کو ان کے حالیہ فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

اداکارہ نے حال ہی میں اپنی سالگرہ کے موقع پر بولڈ فوٹوشوٹ کروایا ہے جس میں وہ ایک مرمیڈ کی طرح پانی میں ادائیں دکھاتی نظر آرہی ہیں۔ ہانیہ پہلی بار انسٹاگرام پر اپنے جرات مندانہ انداز کو دکھانے آئی تھیں لیکن مداحوں کو یہ بلکل پسند نہ آیا اور انہوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

https://www.instagram.com/haniaheheofficial/?utm_source=ig_embed&ig_rid=8811aec7-fa40-4050-8ab5-da9f9c7474d2

ہت سے لوگوں نے اسے اخلاقیات کے خلاف قرار دیتے ہوئے تبصرے کیے اور کہا کہ اداکارہ کو انسٹاگرام پر سے یہ پوسٹ ہٹا دینا چاہیے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر سوئمنگ پول میں ایک چمکدار پلاسٹک جیسا لباس پہنے ہوئی ہیں تاہم اس لباس سے ان کا پورا جسم جھلک رہا ہے۔

تبصروں میں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ یہ بولڈ انداز اداکارہ کی جانب سے بالی ووڈ ڈیبیو کے لیے سستی پبلسٹی حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *