بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے آخرکار اپنے مشہور بیک پیک کا راز کھول دیا اور رکشے کو اپنی پسندیدہ سواری قرار دے دیا۔
فلم ’لوویپا‘ اسٹار اپنی ساتھی اداکارہ خوشی کپور کے ساتھ ہدایت کارہ و کوریوگرافر فرح خان کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیے نظر آئے، جہاں انہوں نے اپنے بیگ کے اندر موجود سامان کی جھلک دکھائی۔
جنید خان کے بیگ سے ایک قلم نکالا، جس پر عامر خان کے بیٹے نے انکشاف کیا کہ یہ قلم انہوں نے جاپان کے ’سیون الیون‘ اسٹور سے لیا تھا۔ مزید حیرت تب ہوئی جب خوشی نے ان کے بیگ سے ایک ہیئر ڈرائیر نکالا، جس پر جنید نے وضاحت دی کہ وہ عام طور پر خود اپنے بال سیٹ کرتے ہیں اس لئے اسے ساتھ رکھتے ہیں۔
ان کے بیگ میں ایک ٹوائلٹری بیگ بھی تھا، جس میں ’استرا اور ہیئر ویکس‘ موجود تھا۔ جنید خان کا بٹوہ دیکھ کر فرح خان نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کے برعکس اپنے بٹوے میں پیسے رکھتے ہیں، حالانکہ صرف 1300 روپے تھے۔
رکشے میں سفر کرنے کے حوالے سے جنید نے کہا کہ یہ ایک آسان اور سہولت بخش ذریعہ ہے، حالانکہ گھر میں کئی گاڑیاں موجود ہیں۔ ان کے اس جواب پر فرح نے انہیں ’اصل مڈل کلاس ہیرو‘ قرار دیا۔
Leave a Reply