Advertisement

اداکارہ علیزے شاہ کا ناقدین کو غیر اخلاقی اشارے سے جواب

معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ناقدین کو نازیبا اشارے سے جواب دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کیا۔

دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھی علیزے شاہ نے ویڈیو میں کہا کہ جتنا میں خاموش رہ سکتی تھیں رہ لی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے غیر اخلاقی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اب میری بس ہوگئی ہے لہذا اپنے کام سے کام رکھیں اور مجھے میری زندگی جینے دیں‘۔

علیزے شاہ نے ویڈیو میں سپورٹ کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ان لوگوں سے محبت کرتی ہوں جو مجھ سے اب بھی پیار کرتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ علیزے شاہ اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ کو اس ویڈیو پر بھی صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں لحاظ، اخلاقیات کو برقرار رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *