Advertisement

ہمارا ہیرو بوڑھا ہوگیا، سلمان خان کی نئی تصویر پر مداحوں کو تشویش

دبنگ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی نئی تصویر میں ان کے لُک نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

سلمان خان کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ کلین شیو لُک میں اپنی گاڑی میں بیٹھے نظر آرہے ہیں تاہم یہ تصویر ان کی عمر کا خلاصہ بھی کر رہی ہے۔

سلو میاں نے اپنی آنے والی فلم سکندر کے لئے کچھ عرصے سے شیو اور بال بڑھا رکھے تھے تاہم جیسے ہی ان کی شوٹنگ مکمل ہوئی وہ واپس اپنے پُرانے اور پسندیدہ کلین شیو لُک میں آگئے۔

https://www.instagram.com/timesapplaudtrends/?utm_source=ig_embed&ig_rid=ece90226-609b-45ba-9821-479e9a267f82

اس تصویر میں ان کی ہلکی ہلکی سفید شیو اور چہرے پر جھریاں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ وہ اپنے والد جیسے لگ رہے ہیں اور ان کی بڑھتی عمر اور گرتی صحت نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

صارفین ان تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان کا ہیرو اب بوڑھا ہوگیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ،’بھائی کی داڑھی کے بال اب سفید ہونے لگ گئے ہیں‘۔

ایک اور صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر انہیں افسوس ہورہا ہے کہ ان کے بچپن کا ہیرو اب بوڑھا ہوچکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *