بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز اپنے مداحوں کے ساتھ خصوصی تصاویر اور پیغام کے ساتھ کیا۔
انہوں نے سحری اور افطاری کے دوران کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ ہلکے سمندری سبز رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں۔
حنا خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’’رمضان مبارک! کیسی لگ رہی ہوں؟… دن 1 سحری سے افطاری تک کا خوبصورت سفر.. الحمدللہ! دعا میں یاد رکھئے گا۔‘‘
https://www.instagram.com/realhinakhan/?utm_source=ig_embed&ig_rid=ab49c76c-fe49-4944-ade8-a23cbfeb244f
کینسر کے مرض سے لڑتی حنا خان کی یہ پوسٹ جلد ہی وائرل ہو گئی، اور کمنٹ سیکشن مداحوں کی مبارکبادوں اور نیک خواہشات سے بھر گیا۔
ایک مداح نے لکھا، ’’رمضان مبارک! اللہ آپ کو اچھی صحت اور خوشی دے۔‘‘ جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا، ’’ماشاللہ رمضان کریم۔‘‘
کچھ مداحوں نے اداکارہ کی صحت کےلیے دعائیں بھی کیں، ایک صارف نے لکھا، ’’اللہ ہمارے نیک اعمال کو قبول فرمائے، ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے، اور پریشانیوں کو آسان فرمائے۔‘‘
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حنا خان گزشتہ سال جون میں اسٹیج 3 بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد سے اپنی صحت کی بحالی کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں کچھ علامات محسوس ہو رہی تھیں، لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ صورتحال اتنی سنگین ہوسکتی ہے۔ تاہم، حال ہی میں انہوں نے اپنی کیموتھراپی مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے اور وہ صحت یابی کی طرف گامزن ہیں۔
Leave a Reply