لاہور: منرل واٹر کی بوتلیں پینا آج کل ایک عام رواج بن چکا ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ان بوتلوں کے ڈھکن مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں اور ہر رنگ کا الگ مطلب ہوتا ہے؟
- نیلا ڈھکن: اس کا مطلب ہے کہ پانی قدرتی چشموں سے حاصل کیا گیا ہے اور اس میں معدنیات شامل ہیں۔
- سیاہ ڈھکن: یہ الکلائن پانی کی نشاندہی کرتا ہے، جسے صحت کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔
- پیلا ڈھکن: اس پانی میں وٹامنز اور الیکٹرولائٹس شامل کیے گئے ہوتے ہیں، جو جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔
- سبز ڈھکن: اس پانی میں فلیور ہوتا ہے، جو ذائقے دار بنانے کے لیے شامل کیا جاتا ہے۔
- سفید ڈھکن: یہ عام طور پر نلکے یا زیرِ زمین پانی کو ظاہر کرتا ہے، جسے آلودگی سے پاک کرنے کے بعد پینے کے قابل بنایا جاتا ہے۔
- سرخ ڈھکن: یہ سپارکلنگ یا کاربونیٹڈ پانی کی علامت ہے، جس میں گیس شامل کی جاتی ہے تاکہ اسے مزید تازگی بخش بنایا جا سکے۔
اب جب بھی آپ منرل واٹر خریدیں، اس کے ڈھکن کے رنگ کو دیکھ کر باآسانی سمجھ سکتے ہیں کہ آپ کس قسم کا پانی پی رہے ہیں!
Leave a Reply