مکبینگ ویڈیوز کا رجحان گزشتہ چند سالوں میں بے حد مقبول ہوا ہے، جہاں لوگ خاص طور پر یوٹیوب پر کھانے کی ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں۔ ان ویڈیوز کے تخلیق کاروں کو “مکبینگرز” کہا جاتا ہے۔
مکبینگ کی دنیا میں کئی مشہور شخصیات ابھر کر سامنے آئی ہیں، جن میں جاپانی مکبینگر یوکا کینوشیتا کا نام نمایاں ہے۔
یوکا کینوشیتا کی ویڈیوز نے لاکھوں ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے، اور ان کے یوٹیوب چینل پر 5.2 ملین سے زائد فالوورز موجود ہیں۔
انہوں نے ایک ہی وقت میں 100 برگر اور کسی اور موقع پر 600 بروسٹ پیس کھانے کے بعد شہرت حاصل کی تھی۔
تاہم، حال ہی میں یوکا کینوشیتا نے اپنے یوٹیوب چینل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو مایوس کر دیا ہے۔
اپنی نئی ویڈیو میں انہوں نے بتایا، “میں زیادہ کھانے سے ریٹائر ہو رہی ہوں۔ میں 40 سال کی ہو چکی ہوں اور اب زیادہ کھانے کی وجہ سے تھکن محسوس کرتی ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ کھانے کا سلسلہ جاری رکھنا ان کے لیے مشکل ہو گیا ہے، کیونکہ ان کی صحت گزشتہ کئی سالوں سے متاثر ہو رہی تھی اور اب وہ پہلے کی طرح زیادہ کھا نہیں سکتیں۔
Leave a Reply