تھائی لینڈ کی ایک بھینس کو دنیا کی سب سے بڑی بھینس کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے، اور اس کا نام “کنگ کانگ” عالمی ریکارڈ بک میں درج کر لیا گیا ہے۔
تھائی لینڈ کے ایک فارم میں پالی جانے والی تین سالہ بھینس کو اس کی غیر معمولی جسامت کی وجہ سے دنیا کی سب سے بڑی بھینس قرار دیا گیا ہے۔ اس بھینس کا نام اس کی جسامت کے مطابق کنگ کانگ رکھا گیا ہے۔
کنگ کانگ کی عمر 3 سال ہے اور اس کا قد 6 فٹ اور 8 انچ ہے، جو عام انسان کے قد سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے دنیا کی سب سے بڑی بھینس کے طور پر تسلیم کیا ہے، اور انتظامیہ کے مطابق یہ دیگر پانی کی بھینسوں سے اوسطاً 20 انچ بڑی ہے۔
بھینس کی مالک سچارٹ بونچارون نے بتایا کہ پیدائش کے وقت ہی اس کا سائز دوسرے بھینسوں کے بچوں کے مقابلے میں غیر معمولی طور پر بڑا تھا، اور اسی وجہ سے اس کا نام کنگ کانگ رکھا گیا۔
فارم کی ملازمہ چیرپٹ ووتی نے کہا کہ لوگ اس کا قد دیکھ کر خوفزدہ ہو جاتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ بہت دوستانہ اور چنچل مزاج کی ہے۔ اس بھینس کو کھیلنا پسند ہے، کھجلی کروانا اور لوگوں کے ساتھ دوڑنا اس کے پسندیدہ مشاغل میں شامل ہیں۔
Leave a Reply