Advertisement

آرمی چیف کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو: “مجھے کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو وزیراعظم کو بھجوادوں گا”

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اور اگر ملا بھی تو وہ اسے پڑھنے کے بجائے وزیراعظم کو بھجوا دیں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سپہ سالار نے کہا کہ ملک مثبت انداز میں ترقی کر رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ خط سے متعلق باتیں محض چالیں ہیں، انہیں کسی کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، اور اگر ملا بھی تو وہ اسے نہیں پڑھیں گے بلکہ وزیراعظم کے حوالے کر دیں گے۔

یاد رہے کہ سیکیورٹی ذرائع پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ انہیں کوئی خط موصول نہیں ہوا اور نہ ہی وہ ایسے کسی خط میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، آرمی چیف کی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں اور سپہ سالار نے اپنے بیان کے ذریعے حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *