Advertisement

امریکی اور ڈچ حکام کی کارروائی، پاکستان سے چلنے والی 39 سائبر کرائم ویب سائٹس بلاک

واشنگٹن: امریکی اور ڈچ حکام نے پاکستان سے چلنے والی 39 سائبر کرائم ویب سائٹس بلاک کر کے ان کے سرورز بند کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق، دنیا بھر میں ویب سائٹس کے ذریعے ہیکنگ ٹولز فروخت کرنے اور مالی فراڈ میں ملوث ایک پاکستانی گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی۔

امریکی اور ڈچ حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستان سے چلنے والی 39 سائبر کرائم ویب سائٹس کو بلاک کر دیا، جو ہیکنگ اور مالی فراڈ میں ملوث بین الاقوامی گروہوں کو غیر قانونی ٹولز فراہم کر رہی تھیں۔

امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق، یہ آپریشن ڈچ نیشنل پولیس کے تعاون سے کیا گیا، جس کے دوران ان ویب سائٹس کے سرورز بھی بند کر دیے گئے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ نیٹ ورک 2020 سے فعال تھا اور امریکی شہریوں کو نشانہ بنا کر 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا چکا ہے۔

ان غیر قانونی ٹولز کے ذریعے کمپنیوں کو جعلی ادائیگیوں کے لیے دھوکا دیا جاتا تھا، اور رقم ہیکرز کے کنٹرول میں موجود اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جاتی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *