بھارت میں ڈاکٹر کی غفلت کے باعث دل کے عارضے میں مبتلا معمر خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اترپردیش کے ضلع مین پوری کے ایک نجی اسپتال میں پیش آیا، جہاں 60 سالہ بزرگ خاتون پرویش کماری کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اسپتال میں موجود ڈاکٹر مریض کی دیکھ بھال کے بجائے سوشل میڈیا پر ریلز دیکھنے میں مصروف تھا، جس کی وجہ سے بروقت علاج نہ ہونے کے باعث خاتون دم توڑ گئی۔
یہ دل دہلا دینے والا منظر اسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ خاتون بے یارو مددگار پڑی ہیں اور ڈاکٹر کی لاپرواہی کے باعث انہیں طبی امداد نہیں دی جا رہی۔
خاتون کی موت کے بعد جب ان کے بیٹے نے احتجاج کیا تو ڈاکٹر نے الٹا اسے ہی تھپڑ مار دیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر کو غفلت برتنے کے الزام میں گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
Leave a Reply