Advertisement

امریکی خاتون کو دھوکہ دے کر ندال میمن کی فرار ہونے کی ویڈیو منظر عام پر

فوٹیج منظر عام پر آ چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو رہا ہے۔ حیران کن طور پر، فرار ہوتے وقت اس کی گاڑی نے ایک موٹر سائیکل کو بھی ٹکر مار دی۔

فرار کی تفصیلات

ذرائع کے مطابق، احمد ندال میمن نے اپنی گاڑی اے آر ایف 670 میں بیٹھ کر اپنے فلیٹ سے شام 4:30 بجے روانہ ہوا۔ گاڑی کی ملکیت بھی ندال میمن کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ فرار کے دوران ندال میمن نے گارڈن اور نبی بخش پولیس کے سامنے سے گزرنے کے باوجود کسی روامریکی خاتون کو دھوکہ دے کر ندال میمن کی فرار ہونے کی ویڈیو منظر عام پرک ٹوک کا سامنا نہیں کیا۔

امریکی خاتون اونیجا اینڈریو، جنہیں ندال میمن نے مبینہ طور پر شادی کا جھانسہ دیا، اب بھی کراچی کے علاقے گارڈن میں موجود ہیں۔ انہوں نے ندال میمن کے گھر کے باہر دھرنا دے رکھا ہے اور اپارٹمنٹ کے پارکنگ ایریا میں کرسی ڈال کر بیٹھ گئی ہیں۔ اپارٹمنٹ کی یونین اور مقامی افراد انہیں واپس جانے کا کہہ رہے ہیں، مگر وہ انکار کر رہی ہیں۔

جب صحافی نے امریکی خاتون سے سوال کیا کہ وہ یہاں کیا کر رہی ہیں اور پاکستان سے واپسی کی پرواز کیوں نہیں لے رہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا: “میں یہاں گھوم رہی ہوں، اس سے تمہیں کیا مطلب؟”

یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا پولیس اور متعلقہ حکام ندال میمن کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کریں گے یا نہیں۔ امریکی خاتون کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ قانونی شکایت درج نہیں کرائی گئی، مگر عوام اور سوشل میڈیا صارفین اس معاملے پر مسلسل بحث کر رہے ہیں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *