Advertisement

لہسن کے تیل سے پیروں کی مالش کے بے شمار فوائد ہیں

لہسن کے تیل سے پیروں کی مالش کے بے شمار فوائد ہیں۔ سونے سے قبل پیروں کی مالش نہ صرف نیند کے معیار کو بہتر بناتی ہے بلکہ دیگر صحت کے مسائل میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

خون کی گردش میں بہتری: لہسن کے تیل سے پیروں کی مالش کرنے سے خون کی روانی میں اضافہ ہوتا ہے، جو دن بھر کی تھکاوٹ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تناؤ میں کمی: یہ مالش اعصاب کو پرسکون کرتی ہے اور ذہنی دباؤ کو کم کرتی ہے، جس سے نیند میں بہتری آتی ہے۔

درد میں آرام: پیروں کی سوجن اور درد کو کم کرنے میں لہسن کا تیل مؤثر ثابت ہوتا ہے، خاص طور پر ٹخنوں کی مالش سے پٹھوں کو سکون ملتا ہے۔

جلد کی نرمی: لہسن کے تیل میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہیں، جو پیروں کی جلد کو نرم و ملائم بناتی ہیں اور انفیکشن سے محفوظ رکھتی ہیں۔

لہسن کا تیل بنانے کا طریقہ: لہسن کے جوئے کو چھیل کر کچل لیں اور سرسوں کے تیل میں ڈال کر ہلکی آنچ پر گرم کریں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے محفوظ کر لیں اور ضرورت کے وقت استعمال کریں۔

لہسن کے تیل سے پیروں کی مالش کو اپنی رات کی روٹین میں شامل کریں اور اس کے فوائد سے مستفید ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *