Advertisement

مومل شیخ نے اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل شیخ نے اپنے خاندان کو ’کپور فیملی‘ قرار دینے کے بیان سے یوٹرن لے لیا۔

حال ہی میں اداکارہ مومل شیخ نے احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے خاندان کو کپور فیملی کی طرح قرار دینے بیان پر ردعمل دیا۔

احمد علی بٹ نے اداکارہ سے مزاقاً کہا کہ آپ نے کہا کہ تھا پاکستان میں اگر کوئی کپورز ہیں تو وہ یہی ہیں اور اگر یہ کپورز ہیں تو یہ مومل اس خاندان کی کرینہ ہیں۔

https://www.instagram.com/ahmedalibutt/?utm_source=ig_embed&ig_rid=4cff0770-625a-4c6f-b87f-5c4c289a908c

جس پر مومل ہنستے ہوئے جواب دیا ’میں نے ایسا نہیں کہا تھا کہ ہمارا خاندان پاکستانی کپور فیملی ہے بلکہ مجھ سے سوال پوچھا گیا تھا، انہوں نے احمد بٹ سے سوال کیا کہ کیا آپ نے انٹرویو دیکھا تھا۔

احمد علی بٹ نے کہا کہ ’نہیں میں نے انٹرویو نہیں دیکھا تھا البتہ اس کی شارٹس اور ریلز ضرور دیکھی تھیں‘، جس پر مومل نے کہا کہ یہی تو مسئلہ ہے کہ شارٹس اور ریلز پر ہی بات ہوتی ہے، بھئی جا کر پوری کتاب تو پڑھ لو  ایک صفحے پر باتیں کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اشنا شاہ کے پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں میزبان نے سوال کیا تھا کہ آپ کی فیملی کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے کپورز کے ہم پلّہ ہے؟

اس سوال پر مومل شیخ نے کہا تھا کہ ہاں اگر ہم سلیم چاچا اور بہروز پھوپھا کی فیملیز کو بھی یکجا کرلیں تو ہاں کہا جاسکتا ہے کہ ہم پاکستان کے کپورز ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *