Advertisement

وہ کونسی فلم ہے جس کیلئے سارہ علی خان نے موبائل فون کا استعمال چھوڑ دیا؟

معروف بھارتی اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان اپنی نئی فلم ’اسکائی فورس‘ کی ریلیز سے قبل ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس فلم میں انہوں نے ایک فوجی افسر کی اہلیہ کا کردار نبھایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ کا کہنا ہے کہ ان کیلئے یہ کردار ادا کرنا ایک ’چیلنجنگ‘ تجربہ تھا۔ شوٹنگ کے دوران وہ زیادہ تر سیٹ پر خاموش رہتی تھیں اور اپنے اسکرپٹ اور مکالموں پر مکمل توجہ دیتی تھیں کیونکہ انہیں ایک غمزدہ خاتون کا جذبات سے بھرا کردار ادا کرنا تھا۔

https://www.instagram.com/maddockfilms/?utm_source=ig_embed&ig_rid=8c9fdc4a-fe5a-44fb-a4d6-b7fc9a513200

اداکارہ کے مطابق اہم مناظر کی عکسبندی کے دوران جذباتی توازن برقرار رکھنے کے لیے وہ سیٹ پر کسی بھی قسم کے شور شرابے یا توجہ بھٹکانے والی چیزوں سے گریز کرتی تھیں یہی وجہ تھی کہ وہ موبائل فون کا استعمال بھی نہیں کرتی تھیں۔

اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سارہ علی خان نے اپنی محنت اور لگن کے ذریعے فلم میں اپنے کردار کو نہایت پیشہ ورانہ طریقے سے نبھایا۔ شوٹنگ کے دوران انہوں نے اپنے موبائل فون کا استعمال بھی ترک کر دیا تاکہ وہ اپنے کردار پر مکمل طور پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔

یاد رہے کہ فلم ’اسکائی فورس‘ میں ویر پہاڑیا ایک آرمی افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ سارہ علی خان ان کی اہلیہ کے طور پر نظر آئیں گی، اکشے کمار فلم میں ونگ کمانڈر او اے اوجھا کا کردار نبھائیں گے۔ فلم رواں ماہ 24 تاریخ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *