Advertisement

معذوری کا ڈھونگ رچانے والا بھکاری ٹریفک پولیس کے شکنجے میں

لاہور: معذوری کا بہانہ بنا کر بھیک مانگنے والا شخص ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق، مذکورہ بھکاری راوی پل کے قریب بازو نہ ہونے کا ڈرامہ کرکے شہریوں سے بھیک مانگ رہا تھا۔ وہ معذوری کے بہروپ میں کئی بار سادہ لوح شہریوں سے رقم بٹور چکا ہے۔ تاہم، جیسے ہی ٹریفک پولیس کے اہلکار قریب آئے، بھکاری نے قمیض میں چھپائے گئے دونوں بازو نکال لیے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعدد بھکاریوں نے جعلی معذوری کا سہارا لے رکھا ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اسی وجہ سے شہر کے ٹریفک سگنلز، بازاروں اور شاہراہوں پر بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *