Advertisement

زرنش خان سوشل میڈیا پر علیزے شاہ سے معافی کیوں مانگ رہی ہیں؟

علیزے شاہ ایک نوجوان اور خوبصورت پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے عہد وفا میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کی۔ تاہم اب اکثر وہ اپنی بولڈ ویڈیوز، متنازعہ بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل اور خبروں میں رہتی ہیں۔

حال ہی میں وہ اپنے مشہور ڈرامے ’جو تو چاہے‘ کی ساتھی اداکارہ زرنش خان کے ساتھ تنازع کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہیں۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب زرنش خان نے ایک شو میں علیزے شاہ کے بارے میں متنازع تبصرہ کیا۔ ان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے زرنش کا کہنا تھا کہ ’’میرے خیال میں علیزے شاہ کسی کے خلاف بھی جیتے گی اگر بدتمیزی کا مقابلہ ہوتا‘‘۔

اس کے جواب میں علیزے نے مفتی مینک کے ایک پوسٹ کو ری شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ ’لوگ آپ کو اس طرح سمجھیں گے کہ وہ جانتے ہیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں مگر حقیقت میں وہ نہیں جانتے‘۔

اب کچھ عرصہ گزرنے کے بعد اپنی غلطی کا احساس ہونے پر زرنش خان نے حال ہی میں علیزے شاہ کو اپنے الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پرائیویٹ میسج بھیجا ہے۔

جس میں زرنش نے لکھا، ’ہیلو الیزے، مجھے معلوم ہے کہ میں اس وقت کچھ احمقانہ بات کہہ گئی تھی مگر میں معذرت خواہ ہوں آپ کی والدہ کو بھی اس سے تکلیف پہنچی تھی میں آپ کی ماں سے بھی معذرت خواہ ہوں، اگر آپ مجھے معاف کر دو تو اس کیلئے میں عوامی طور پر معافی مانگنے کیلئے بھی تیار ہوں میں آپ سے پیار کرتی ہوں، ہمیشہ خوش رہیں۔”

علیزے شاہ کو اپنے مداحوں کی جانب سے بھی سپورٹ مل رہی ہے جن کا خیال ہے کہ زرنش ماضی میں ان کے ساتھ غلط تھی اور انہیں پہلے علیزے کے ساتھ اپنا رویہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *