Advertisement

حبا بخاری اور آریز احمد نے نادیہ خان کو ان کا راز فاش کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آریز احمد نے نادیہ خان سے متعلق تنازع پر خاموشی توڑ دی۔ 

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حبا بخاری اور آریز احمد نے نادیہ خان کے تنازع پر بات کی جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ اس تنازع کا سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا ہوا تھا۔

نادیہ خان نے حبا بخاری کے حمل کی خبر کا اعلان ان سے پہلے ہی کر دیا تھا اور انہیں کسی اداکارہ کی نجی خبر شیئر کرنے پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آریز احمد نے اس تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں تقریباً ہر کوئی جانتا تھا کہ والدین بننے والے تھے لیکن ان لوگوں کے پاس شائستگی ہے کہ وہ خود سے آگے بڑھ کر اس خوشخبری کو شیئر نہ کریں۔ اس ہی طرح نادیہ خان بھی سب کی طرح جانتی تھیں مگر انہوں نے اس بات کا اعلان ٹیلی ویژن پر کردیا۔

آریز احمد نے نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’کچھ باتیں آپ کی اپنی ہوتی ہیں جو آپ خود دنیا کو بتانا چاہتے ہیں‘۔

اس موقع پر حبا بخاری نے ہم ایوارڈز کے تنازع کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ جب وہ حاملہ تھیں تو انہیں کس طرح تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اداکارہ نے حمل کے دوران ایوارڈز کی تقریب میں پہنے گئے اپنے لباس پر کہنا تھا کہ ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے اور شاید لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے لیکن وہ صرف اپنے آپ کو دیکھتی ہیں اور کسی کی رائے پر فوکس نہیں کرتیں۔

عریز احمد نے اہلیہ حبا بخاری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ عورت کا حاملہ ہونا فطری بات ہے اور لوگوں کو اس سے اسی طرح نمٹنے کی ضرورت ہے۔ عورت گھر میں صرف اس لیے نہیں بیٹھ سکتی کہ وہ حاملہ ہے اگر کوئی عورت آٹھویں مہینے میں کام کر رہی ہے تو یہ اس کی مرضی ہے کسی کو اس بات سے مسئلہ نہیں ہونا چاہیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *